یہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی این اے 54 کے ورکرز کنونشن سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جماعت اسلامی کا کارکن ہوں، خون کا آخری قطرہ قربان کر کے جنت حاصل کروں گا، والدہ نے زیور بیچ کر اسکول کالج یونیورسٹی تک پہنچایا، اسکول میں ایک ہیڈ ماسٹر تھا استعفیٰ دے کر نوکری چھوڑ دی، میں نے سرکاری نوکری چھوڑ کر جماعت اسلامی کا راستہ اپنایا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ موت کی طرح رزق بھی انسان کو تلاش کرتا ہے رزق مل کر رہے گا، اسلام آباد دار الحکومت ہونے کے باوجود مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، ہر آنے والا سورج  نئے مسائل لے کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ اسلام آباد جیسے بین الاقوامی شہر میں ڈاکوؤں اور قبضہ مافیا کا راج ہے، امریکہ اس خطے سے نکل گیا ہے اور اب ہمیں امریکہ کے اشاروں پر چلنے والوں کو نکالنا ہوگا، یہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

The post یہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email