چیئرمین پی سی بی گراس روٹ لیول کی کرکٹ  پر توجہ  دینے کے لئے پر عزم

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  کے چیئرمین رمیز راجہ نے ماضی میں نظر انداز کی گئی گراس روٹ لیول کی کرکٹ پر بھرپور توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات کی جس میں انہوں نے شرکا ءکو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا۔

رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے اور نوجوانوں کو اس سطح پر بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان  میں گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے لیکن میں اس پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی، صوبائی سطح پر فرسٹ بورڈز کے ساتھ مل کر مل کر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظر ہیں۔

The post چیئرمین پی سی بی گراس روٹ لیول کی کرکٹ  پر توجہ  دینے کے لئے پر عزم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email