عمر شریف کی آخری رسومات میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، بیرسٹر مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمر شریف کی آخری رسومات میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر اطلاعات سعید غنی کے ساتھ عمر شریف کی رہائشگاہ پر آمد کی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بیرسٹر مرتضی وہاب اور سعید غنی نے عمر شریف کے صاحبزادے اور عزیز و اقارب سے ملاقات کر کے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب اور سعید غنی نے عمر شریف کے صاحبزادے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں نہ صرف پوری قوم بلکہ سندھ حکومت بھی آپ کے ساتھ ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پارٹی قیادت اور وزیراعلی سندھ کی ہدایت ہے کہ عمر شریف کی آخری رسومات میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین کے انتظامات عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

The post عمر شریف کی آخری رسومات میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، بیرسٹر مرتضی وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email