وسیم خان نے پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر فروغ دیا،کمنٹیٹر ایلن ولکنز

معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان  نے پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر فروغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ سابق چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان آپ کا کام بے مثال تھا۔

ایلن ولکنز کا کہنا تھا کہ  وسیم آپ نظریاتی ایڈمنسٹریٹر تھے، آپ نے پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر فروغ دیا ہے۔

معروف کنٹیٹر کا کہنا تھا کہ  میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں آپ اور ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں فخر محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) اور سری لنکا کے دورہ پاکستان کے دوران کام کر کے لطف اندوز ہوا۔

معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز کا مزید کہنا تھا کہ  جلد پاکستانی کرکٹ مداحوں کو پاکستان کرکٹ کیلئے سب کی محنت کا اندازہ ہوجائے گا۔

The post وسیم خان نے پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر فروغ دیا،کمنٹیٹر ایلن ولکنز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email