الخدمت فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب نے فرینڈز کلب کو 0ـ5 سے ہرا دیا

الخدمت فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب نے فرینڈز کلب کو 0ـ5 سے ہرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹین فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں الفیصل کلب کی جانب سے تمام گول کھیل کے پہلے ہاف میں کیے گئے اور فرینڈز کلب کے کھلاڑی کوئی بھی گول نہ کر سکے۔

ذرائع نے کہا کہ فاتح ٹیم کی جانب سے بلال اصغر کاشی اور اسد نے دو، دو گول جبکہ آفریدی نے ایک گول کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الفیصل کلب کے صدر محمد شدیر نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ الفیصل کلب کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

The post الخدمت فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب نے فرینڈز کلب کو 0ـ5 سے ہرا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email