شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 ایف سی سپاہی اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چار ایف سی سپاہی اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں چارسدہ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار زاہد، خیبر کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک ولی شامل ہیں جبکہ سب انسپکٹر جاوید، لانس نائیک عبدالمجید بھی شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

The post شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 ایف سی سپاہی اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email