اسلام آباد فیڈرل گالف ایسوسی ایشن کے صدر  زاہد دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے

اسلام آباد کے چار گالف ایسوسی ایشنز کی مشترکہ تنظیم فیڈرل گالف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسلام آباد گالف کلب کے صدر ارباب زاہد دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم میں اسلام آباد گالف کورس ، پی اے ایف گالف کلب ، مارگلہ گرین گالف کورس اور گارڈن سٹی گالف کلب شامل ہیں ۔

ایسوسی ایشن کے چار سالہ انتخاب عامر میر سینیر نائب صدر ، گروپ کیپٹن عمران خان نائب صدر ، ونگ کمانڈر آئی این کھوکھر سیکرٹری ،کموڈور جاوید اقبال جائینٹ سیکرٹری ، ایم کے درانی خزانچی، محترمہ عائشہ فوزان خاتون ممبر اور ایم اختر پروفیشنل کی سیٹ پر منتخب ہوئے۔

 نومنتخب صدر ارباب زاہد نے اسلام آباد کے تمام گالف کلبوں کے ارکان اور عہدے داروں کا ان کے بلامقابلہ انتخاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی تنظیم گالف کی ترقی کے لئے کام کرتی رہے گی۔

The post اسلام آباد فیڈرل گالف ایسوسی ایشن کے صدر  زاہد دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email