فٹبال ورلڈ کپ، انگلینڈ کی تیاریوں کو بڑا جھٹکا

فٹبا ل ورلڈ کپ کی تیاروں کے لئے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ فٹبال  ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کے بعد ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔

 انگلینڈ فٹبال حکام نے کہا کہ جو کھلاڑی کورونا کی ویکسین نہیں لگوائے گا اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

برطانوی اخبار کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ان کھلاڑیوں میں 3 ایسے فٹبالرز بھی شامل ہیں جو یورو کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی طرف سے اٹلی کے مدمقابل تھے۔

برطانوی اخبار  کے مطابق انگلش ٹیم کے مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے،دوسری صورت میں ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ آئندہ سال قطر میں ہو گا۔

The post فٹبال ورلڈ کپ، انگلینڈ کی تیاریوں کو بڑا جھٹکا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email