عمر شریف کی وفات سے دنیائے فن کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے، وسیم بادامی

صحافی و اینکر وسیم بادامی نے کہا ہے کہ عمر شریف کی وفات سے دنیائے فن کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی و اینکر وسیم بادامی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم جب پریشان ہوتے تھے تو عمر شریف کے تمام شوز دیکھتے تھے، عمر شریف کی وفات سے دنیائے فن کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔

وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ امید ہے کرتے ہیں مرحوم عمر شریف کے درجات بلند ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا  گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

فخرِ پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔

عمر شریف 19 اپریل 1955 کو پیدا ہوئے، عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا، عمر شریف کو بہترین اداکار اور ڈائریکٹر کا ایوارڈ 1992 میں دیا گیا تھا،عمر شریف کو بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

The post عمر شریف کی وفات سے دنیائے فن کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے، وسیم بادامی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email