گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید691نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید691نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14416نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11 اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد7425ہوچکی ہے ، آج مزید660مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد429537ہوچکی ہے ، اب تک6054188نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک458553 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت21591مریض زیر علاج ہیں ، 21170 گھروں میں،27آئسولیشن سینٹرز میں اور394مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 336 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 34 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے691نئے کیسز میں سے202 کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع غربی 61، ضلع جنوبی 55، ضلع شرقی 34،کورنگی 32،  ضلع وسطی15، ملیر میں سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں 160، بدین اور تھرپارکر 28۔ 28،نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد  اور سانگھڑ 27۔ 27، سجاول 23،ٹھٹھہ 21،  دادو 19،میرپورخاص 16،  گھوٹکی اور ٹنڈو الہ یار 15۔  15، عمرکوٹ 14، جیکب آباد 13،شکارپور 11،سکھر 10،  لاڑکانہ 9، خیرپور اور ٹنڈو محمد خان6۔ 6،  جامشورو اور کشمور 3۔ 3، نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید691نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email