عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ ختم ہو گئے ہیں، شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ ختم ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمر شریف اب ہم میں نہیں رہے، میرے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ عمر شریف نے اپنی زندگی میں اتنی خوشی اور ہنسی پھیلائی ہے کہ انہیں ہمیشہ ہی یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

The post عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ ختم ہو گئے ہیں، شعیب اختر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email