معروف ٹک ٹاک اسٹار 19 برس کی عمر میں کار حادثے میں چل بسا

معروف ٹک ٹاکر گیبریل سالازار 19 سال کی عمر میں کار حادثے کا شکار ہو کر انتقال کرگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 26 ستمبر کو رات گئے ٹک ٹاکر  دو سواریوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں کہیں جارہا تھا کہ اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

گیبریل سالازار کے ٹک ٹاک پر 2 اعشاریہ 2  ملین فالوورز تھے۔

ٹک ٹاکر کے چاہنے والے اُن کی اچانک موت سے صدمے میں ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں مسافر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

The post معروف ٹک ٹاک اسٹار 19 برس کی عمر میں کار حادثے میں چل بسا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email