والد کی خواہش تھی کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن ہوں ، جواد عمر

مرحوم عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ والد عمر شریف کی خواہش تھی کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد صاحب اب اس دنیا میں نہیں رہے ، تمام تر کوششیں کر رہے ہیں ، وہاں سے میت اجائے گی۔

مرحوم عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا کہ بھارت سے بھی آرٹسٹ اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا  گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔

عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

The post والد کی خواہش تھی کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن ہوں ، جواد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email