وزیر اعظم کی وجہ سے آج انڈسٹری کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی وجہ سے آج انڈسٹری کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم سے یہ ہی سیکھا ہے کہ محنت لگن سے سب کچھ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ کے میدان سے لیکر شوکت خانم اسپتال اور سیاسی میدان میں محنت سے ہی کامیابیاں حاصل کیں ، لوگ بڑی مخالفتیں کرتے رہے عمران خان ان مخالفتوں کے باوجود آگے بڑھتے گئے ، ہمارا مقصد پاکستان کو خوشحال بنانا ہے ، جب ہم آئے تب صرف 15 دن کا بیک اپ تھا ، ہر ادارہ کسارے کے ساتھ چل رہا تھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف خاندان کے اپنے اثاثے بڑھ رہے تھے ملک کہ کم ہورہے تھے ، ان تین سالوں میں ہم نے اپوزیشن کے تمام تر حربے ناکام بنائے ، ہم لوگوں کو اپنی چھت دے رہے ہیں ، پاکستان کے بینکوں نے 60 ارب روپے کے قرضے منظور کرلیے ہیں ، یہ قرضے محدود وسائل والے لوگوں کو ملیں گے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بیرون ملک اپنے فلائٹس نہیں بنا رہے بلکہ بیرون ملک سے پیسہ اپنے ملک لے کر آرہے ہیں ، ہر محدود وسائل والے کو 5 لاکھ روپے قرض آسان اقساط پر دیں گے۔

The post وزیر اعظم کی وجہ سے آج انڈسٹری کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email