گوجرہ،سمندری روڈ پر مسلح ڈاکوؤں کی آئرن اسٹور میں لوٹ مار کی کوشش

گوجرہ میں سمندری روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے اائر ن اسٹور میں لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق دکانداروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی  اور شہریوں نے ڈاکوؤں کو رسی سے باندھ کر سڑک پر خوب گھسیٹا۔

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے اسٹور مالک نواز سمیت ایک ڈاکو زخمی ہو گیا ۔

شہریوں نے مسلح ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی چھین لیا،درگت بنانے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

زخمی ڈاکو اور دکاندار  کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post گوجرہ،سمندری روڈ پر مسلح ڈاکوؤں کی آئرن اسٹور میں لوٹ مار کی کوشش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email