عمران خان بہت پر آسائش زندگی چھوڑ کر سیاست میں آئے،سردار تنویر الیاس

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس  نے کہا ہے کہ عمران خان بہت پر ا ٓسائش زندگی چھوڑ کرسیاست میں آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی نے حلقہ ایل اے 5 چڑھوئی میں مسلم کانفرنص کی بڑی وکٹ گرا دی ہے ،سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب  ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔

 پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ ڈنڈے اور بندوق کے ذریعے الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے، مخالفین جو بھی حربہ آزمائیں ہم جمہوری لوگ ہیں اور شکست مخالفین کا مقدر ہوگی۔

اس موقع پر مسلم کانفرنس کے سینکڑوں کارکنوں نے سابق مشیر آزاد حکومت راجہ آفتاب کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر اور سینئر وزیر آزاد حکومت سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں،میرپور میں ہمارے امیدوار یاسر سلطان بہت مضبوط امیدوار ہیں،چڑھوئی کے حلقے میں ہمارے دو کارکنان نے جان دی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے کارکنان نے الیکشن چوری کرنے کا راستہ روکنے کی کوشش کی،پاکستان تحریک انصاف کارکنان کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے،جیالا ازم صرف پیپلز پارٹی میں تھا لیکن کارکن اب مایوس ہیں۔

تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے دیکھا کہ کیسے پیسہ باہر گیا،پیسہ ٹرکوں اور لانچوں کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں ریڑھی والوں کا قصور ہے کہ اس کے اکاؤنٹ میں پیسے آگئے۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر  کا مزید کہنا تھا کہ  پورے مغرب میں صرف ایک پاکستانی سیاستدان کی پہچان ہے وہ عمران خان ہے۔

The post عمران خان بہت پر آسائش زندگی چھوڑ کر سیاست میں آئے،سردار تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email