چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے  عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے   اہل خانہ سے   تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

 واضح رہے کہ لیجنڈری کامیڈین عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

یاد رہے کہ عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور کچھ دن قبل ہی علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے تھے،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔

اسکے علاوہ  عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

The post چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email