قرنطینہ کے دوران زارا نور عباس نے کس کو یاد کیا؟

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے قرنطینہ کے عرصے کے دوران بھارت کے مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کو یاد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے قرنطینہ کے عرصے کے دوران ان کا وقت کیسے گزرا ہے۔

زارا نور عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پچھلے کچھ دن سخت تھے، اس سے کہیں زیادہ جو میں نے سوچا تھا لیکن اب میں بالکل ٹھیک ہوں کیونکہ اللّہ تعالیٰ آپ کو صرف اتنے ہی امتحانات میں ڈالتا ہے جتنا آپ برداشت کرسکتے ہیں۔

 

اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔‘

زارا نور نے کہا کہ اس دوران مجھے کھانسی ہوئی، میں سونگھ نہیں سکتی تھی، کسی کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا تھا، میں بہت روئی اور پھر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

اُنہوں نےبتایا کہ اس دوران انہوں نے فلمیں دیکھیں، اُن لوگوں کی کمی محسوس کی جنہوں نے دنیا چھوڑ دی، کتابیں پڑھیں۔‘

The post قرنطینہ کے دوران زارا نور عباس نے کس کو یاد کیا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email