پاکستان کی ہردلعزیز شخصیت عمر شریف کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا ہے، اسد قیصر

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہردلعزیز شخصیت عمر شریف کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان کی ہردلعزیز شخصیت عمر شریف کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا ہے، وہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں مزید لکھا ہے کہ ہم انکے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

 

The post پاکستان کی ہردلعزیز شخصیت عمر شریف کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا ہے، اسد قیصر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email