ملتان: پولیس کنسٹیبل پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

ملتان میں پولیس کنسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کنسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم  کا نام اویس عرف صدا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم نے 1 اکتوبر کو حسین آگاہی میں پولیس کنسٹیبل محمد شکیل احمد جو تھانہ دولت گیٹ میں تعینات ہے پر تشدد کیا تھا اور ان پر فائرنگ کی تھی اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی ہے، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے موقع سے فائرنگ کے دو خول برآمد کر لئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن ملتان شائستہ ندیم نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے اور پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے موقع سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ایس ایس پی آپریشن کے احکامات میں فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے فرار ہونے والے مرکزی ملزم اویس عرف صدا کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

The post ملتان: پولیس کنسٹیبل پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email