سمندری طوفان شاہین، محکمہ موسمیات کا ساتواں الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساتواں الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرہ عرب میں سمندری طوفان شاہین شدت اختیار کر کے شدید ترین سمندری طوفان بن چکا ہے، یہ طوفان اس وقت کراچی سے 470 ، اڑماڑہ سے 250 اور گوادر سے 125 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرتے ہوئے آج شام عمان جائے گا، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوادر، پسنی ،لسبیلہ ،آواران و دیگر میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، شہر قائد سمیت زیریں سندھ میں آج ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

3 محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکتوبر تک سمندر میں طغیانی رہے گی اور معمول سے بلند لہریں ہوں گی، ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی ہے۔

The post سمندری طوفان شاہین، محکمہ موسمیات کا ساتواں الرٹ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email