پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا اور مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف لاہورپریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف لاہورپریس کلب کے باہر احتجاج کیا جہاں احتجاج کے دوران پیپلزپارٹی کارکنان نے بجلی کے بلوں کو  آگ لگا دی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیڑول کی قیمتیں فی الفور کم کی جائیں۔

واضح رہے کہ احتجاج میں رکشہ یونین کے مزدور بھی شامل رہے۔

The post پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا اور مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email