کراچی میں بارش کے باوجود حالات بہتر ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے باوجود حالات بہتر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں 8 سے 9 گھنٹے مسلسل بارش ہوئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماضی میں تھوڑی سی بارش ہونے پر پانی جمع ہوجاتا تھا، مسلسل بارش نے نکاسی آب کے نظام کو چیلنج کیا، بارش سے پہلے مختلف مقامات پر مشینری نصب کی، ہم نے کراچی کے مسائل کی نشاندہی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ بارش کو تو نہیں روک سکتے لیکن اقدامات ضرور کرسکتے ہیں، بروقت انتظامات سے صورتحال کنٹرول میں رہی، سائیکلوں کا خطرہ ٹل گیا ہے، اکتوبر تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

The post کراچی میں بارش کے باوجود حالات بہتر ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email