پنجاب اسمبلی قانون سازی کے معاملے میں پوری طرح فعال ہے، چوہدری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی قانون سازی کے معاملے میں پوری طرح فعال ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی امور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری مواصلات کیپٹن (ر) اسد بھی موجود تھے۔

 چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں دیگر اسمبلیوں کے مقابلے میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے، بطور ہاؤس کسٹوڈین ہمیشہ ارکان کی طرف سے عوامی ایشوز پر کی جانے والی قانون سازی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے معزز ارکان کو بھی قانون سازی کیلئے سازگار ماحول دیا ہے۔

دوسری جانب سردار آصف نکئی نے کہا ہے کہ اسپیکر چوہدری پرویزالہٰی نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا۔

صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی نے مزید کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

The post پنجاب اسمبلی قانون سازی کے معاملے میں پوری طرح فعال ہے، چوہدری پرویزالہٰی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email