شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش شروع

شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش شروع ہوگئی، پرانی سبزی منڈی ، حسن اسکوائر ، اسٹیڈیم روڈ پر ہلکی بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملیر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم کے علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ  سپر ہائی وے ، گلشن حدید میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی کے علاقے قائدآباد،ناظم آباد، گلشن معمار میں بارش کا سلسلہ جاری جبکہ قائد آباد اور ناظم آباد کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسڑیل ایریا اور احسن آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

The post شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش شروع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email