یکساں تعلیمی نصاب پر نااہلوں کے وار ناقابلِ برداشت ہیں، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب پر نااہلوں کے وار ناقابلِ برداشت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں سے سرٹیفائیڈ جھوٹے، جھوٹ کا پرچار کررہے ہیں۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ معیشت کا بھٹہ بٹھانے والے نااہل لندن مفرور ہیں، عوام اور بچوں کا نام لینے والے زلزلہ زدگان کی امداد تک کھا گئے ہیں، ہیلی کاپٹر پر ناشتے لے جانے والے عوام کے درد سے ناآشنا ہیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ شاہانہ طرزِ زندگی اور طرزِ حکومت سے فراق نااہل درباریوں کی بے چینی کا باعث ہے، نااہل درباریوں کی ساری بھاگ دوڑ کرپٹ آقاؤں کو بچانے کیلئے ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب پر نااہلوں کے وار ناقابلِ برداشت ہیں، تعلیم و صحت کا بجٹ کک بیکس کے ذریعے ہڑپنے والے نااہل آپ ہیں، عمران خان نے فراموش کیے گئے طبقے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

The post یکساں تعلیمی نصاب پر نااہلوں کے وار ناقابلِ برداشت ہیں، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email