عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے نوجوانوں سے متعلق بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے،نوجوان سڑکوں پر ہیں، جبکہ انہیں والدین کی دوائی، گھر کا کرایہ، تعلیم کے اخراجات دینے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔

‎ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 3 سال میں جھوٹ، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے سوا قوم اور نوجوانوں کو آپ نے دیا کیا ہے؟

‎ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 3 سال میں آپ نے نوجوانوں کو یکساں طور پر بے روزگار کیا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کے لئے تعلیم مہنگی کردی اور تعلمی بجٹ پر چھری پھیر بھی دی۔

‎‎ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے 3 جعلی بجٹ دے کر ملک میں مہنگائی کا سونامی برپا کر کے نوجوانوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا۔

‎ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹے دعووں سے نوجوانوں کا مذاق اڑا رہے ہیں؟ بچے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور آپ بھاشن دے رہے ہیں؟

‎ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، تعلیمی وظائف دینے پر نوازشریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والا آج نوجوانوں سے روزگار چھین رہا ہے۔

‎‎ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے میٹروز، ای ایجوکیشن اور ایشیاء کا سب سے بڑا تعلمی فنڈ نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا جبکہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کے لئے تاریخی منصوبے بھی نواز شریف اور شہباز شریف نے دئیے۔

The post عمران صاحب نے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لئے ہمیشہ نوجوانوں سے صرف جھوٹ بولا ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email