ہائی رائز بلڈنگ بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہائی رائز بلڈنگ بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر مملکت محمد شبیر علی قریشی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عمومی سیاسی صورتحال اور ہاؤسنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے، لاہور میں 180 ارب روپے کی لاگت سے 35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنائیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور کیلئے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔

 عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کے قوانین میں بزنس فرینڈلی اصلاحات کے حوصلہ افزاء کے نتائج سامنے آرہے ہیں، ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن میں ترامیم کے ذریعے ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کو فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ لاہور میں ہائی رائز بلڈنگ بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، ایزآف ڈوئنگ پالیسی کے تحت عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کا عمل 30 دن میں مکمل کروایا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی نئی سوچ کا کمال پنجاب بھر میں نظر آرہا ہے، عثمان بزدار کا یکساں ترقی کا ویژن ہر لحاظ سے لائق تحسین ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

The post ہائی رائز بلڈنگ بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email