چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز سے ورچوئل میٹنگ

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز سے ورچوئل میٹنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز سے ورچوئل میٹنگ ہوئی جہاں رمیز راجہ صوبائی کوچز کو قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے الگ کرنے پر بضد رہے۔

رمیز راجہ کی کوچز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں اب آپ کا عمل دخل شاید نہ ہو،  اب سب تبدیل ہونے لگا ہے، نئے سلیکٹرز آئیں گے۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپکی کوچنگ اور سلیکشن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں جس سے آپکو مستقبل کا حصہ سمجھا جائے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق رمیز راجہ کی کوچز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دو سے تین لوگوں کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا جائے گا وہی آپکی رپورٹ پر فیصلہ کرینگے۔

The post چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز سے ورچوئل میٹنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email