پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، معید یوسف

وزیر اعظم مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے طابق وزیراعظم مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے، افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے

 معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی میں 50 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر چکا ہے، پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کی جانب سے بات نہیں کررہا، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کررہا ہے، انڈیا نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے، یہ پہلے ہی دنیا کے سامنے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت نے فئک نیوز کا استعمال کرتے ہوئے وادی پنجشیر پر اپنے جھوٹے بیانیہ کو آگے بڑھایا ہے۔

 وزیر اعظم مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے مزید کہا ہے کہ روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں، مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔

The post پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، معید یوسف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email