پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، پٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک اور ظلم ہے۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنگوں ہو چکی ہے، حکومت فی الفور اضافہ واپس لے، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہوش ربا مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک میں تیزی لائے گی، ڈالر کی بلند پرواز سے روپے ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی، بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email