وفاقی وزیر داخلہ نے جامع مسجد سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جامع مسجد سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کے روز مسجد کی توسیع ہوئی ہے، میرشکیل کی والدہ کے لیے بھی دعا کی ہے، مسجد میں 8 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مساجد اور مدارس میں صعف اللہ رسول کا نام لیا جاتا ہے سوائے دو چار کو چھوڑ کر، جب تک مساجد مدارس آباد ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکی پارلیمنٹ میں بل آیا ہے ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوگا، پاکستان پر ماضی میں بھی پابندی رہی ہے، ہماری مسلح افواج موجود ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ ترین صاحب نے کہا ہے پیٹرول دنیا میں 40 سے 80 پر ہوگیا ہے، دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمت بڑھی ہے۔

The post وفاقی وزیر داخلہ نے جامع مسجد سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email