‏ایف بی آر نے رواں مالی سال 1395 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال 1395 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں 1395 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقرر کردہ ہدف 1211 ارب روپے سے 186 ارب زائد ہے۔

 وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ماہ ستمبر میں ریونیو نیٹ کولیکشن 535 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال ستمبر کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 408 ارب روپے کے مقابلے میں 31.2 فیصد زائد ہے۔

The post ‏ایف بی آر نے رواں مالی سال 1395 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email