پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد ڈنمارک میں مقیم ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد ڈنمارک میں مقیم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے ہم منصب کے ہمراہ سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو بہت سی پرکشش مراعات دے رہے ہیں، ڈینش کمپنیاں ان مراعات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان، ڈنمارک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں ممالک کے تعلقات وسعت پذیر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپی کوفود کا کہنا ہے کہ کابل سے انخلاء میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان خطے میں اہم ملک ہے، افغانستان سے انخلاء پر مدد کے شگر گزار ہیں۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سے کھلے دل کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، بطور وزیر خارجہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

The post پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد ڈنمارک میں مقیم ہے، وزیر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email