آج حکومت نے پاکستان کی عوام پر پٹرول بم گرایا ہے، رانا مشہود

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آج حکومت نے پاکستان کی عوام پر پٹرول بم گرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 126 دن دھرنہ دینے والی جماعت نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، عمران خان اپوزیشن میں کہتے تھے کہ وزیراعظم مہنگائی کرے تو چور ہوتا ہے، لیکن یہ وزیراعظم چوراعظم بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکو آج آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلاتا ہے، جبکہ تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لینے والا وزیراعظم بن گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ ہو چکی ہے، لوگ سوکھی روٹیاں پانی میں بھگو کر کھانے میں مجبور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سونا مہنگا ہو چکا ہے، لوگ اپنی بچیوں کی شادیاں کرنے سے قاصر ہیں۔

 رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مزید برداشت نہیں کر سکتی، ہم نے اسمبلی کا سیشن نہیں چلنے دینا ہے، ان کو عوام کی پرواہ نہیں ہے  ان کو اپوزیشن پر مقدمات بنانے کی پرواہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ لندن کی عدالت کے فیصلے نے ان کے منہ پر چپیڑ ماری ہے، نیب چئیرمن کو توسیع دینے کا فیصلہ اپنے خلاف کیس نہ کھولنے کا تحفہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس مہنگائی کے خلاف احتجاج ہونے کا وقت آ گیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے مہنگائی میں فوری طور پر کمی کی جائے، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے و ختم ہونا چاہیے، چند لوگوں کی جیبیں بھرنے کے لیے یہ کام ختم ہونا چاہیے۔

The post آج حکومت نے پاکستان کی عوام پر پٹرول بم گرایا ہے، رانا مشہود appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email