کابل سے انخلاء میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، وزیر خارجہ ڈنمارک

ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپی کوفود کا کہنا ہے کہ کابل سے انخلاء میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپی کوفود نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اہم ملک ہے، افغانستان سے انخلاء پر مدد کے شگر گزار ہیں۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے کھلے دل کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، بطور وزیر خارجہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد ڈنمارک میں مقیم ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کو بہت سی پرکشش مراعات دے رہے ہیں، ڈینش کمپنیاں ان مراعات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان، ڈنمارک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں ممالک کے تعلقات وسعت پذیر ہوئے ہیں۔

The post کابل سے انخلاء میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، وزیر خارجہ ڈنمارک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email