ملکی سیاسی صورتحال پروزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

ملکی سیاسی صورتحال پروزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج  ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی، انتخابی اصلاحات اور مہنگائی کی صورتحال پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چیرمین نیب کی تقرری سمیت ای وی ایم کے معاملہ پر بھی بات کرینگے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں کو اہم امور پر ہدایات دینگے۔

The post ملکی سیاسی صورتحال پروزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email