پی ٹی آئی حکومت کے لیئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں، بلاول بھٹو

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہا ہے کہ معیشت برباد کرنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے لیئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس و محصولات آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کی جانب سے پئٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے، پئٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت میں عوام ریلیف اور کسی اچھی خبر سننے کے لیئے ترسا دیا، جبکہ ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اپنا 3 سالہ دورِ اقتدار صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضایع کردیا، فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہیئے، اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دیں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پئٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور عائد اضافی ٹیکس و محصولات بلاتاخیر واپس لیئے جائیں۔

The post پی ٹی آئی حکومت کے لیئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email