حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے، سید حسن مرتضی

پنجاب اسمبلی میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی  نے کہا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ہر روز جھنجھو نے کے باوجود ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی  کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل سستا ہوا ہے اور ہمارے ملک میں مہنگا کیا گیا ہے۔

سید حسن مرتضی  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تو دعویٰ کرتے تھے کہ ہم پیٹرول 40 روپے فی فکٹر دیں۔

پنجاب اسمبلی میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی  کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوامی نمائندوں کو کمزور کیا جائے،حکومت جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

سید حسن مرتضی  کا کہنا تھا کہ یہ جمہوری اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں تاکہ عوام میں یہ تاثر جائے کہ عوامی نمائندے ٹھیک نہیں ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی  کا کہنا تھا کہ اصل حکومت کوئی اور کر رہا ہے اور کندھا کسی اور کا استعمال ہورہا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی  کا مزیدکہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں، میں اس پر ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کرتا ہوں۔

The post حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے، سید حسن مرتضی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email