حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقررکردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 1روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقررکردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا، پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اطلاق آج سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

The post حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email