مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے، وزیرمملکت اطلاعات

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 1950 روپے میں گندم مل رہی ہے، سندھ میں ابھی تک ان کے گوداموں میں گندم موجود ہے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کراچی میں 20 کلو آٹا 1350 یا 1400 میں مل رہا ہے، مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے، ہم طویل المدتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں، ہر خاندان کو گھرکے لیے 15 سے 20 لاکھ روپے تک رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام پر بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں قیمتوں پر اثر پڑا ہے، خطے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17ویں نمبر پر ہے، ہم چاہتے ہیں پٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے، پٹرول کی قیمت کم کرتے ہیں تو اپنی جیب سے دینے پڑیں گے، پٹرول کی قیمت بڑھانے سے حکومت کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے، بھارت 235 روپے فی لیٹر پٹرول دے رہا ہے۔

The post مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے، وزیرمملکت اطلاعات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email