ملک بھرمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 اموات ہوگی ہیں، این سی اوسی

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 اموات ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 785 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 411 نئے کورونا کیسزکی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح2.87ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں مزید 49 ہزار کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا سےمتاثر 3 ہزار 649 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ این سی او سی نے8 شہروں میں ویکسی نیشن کی اعلیٰ سطح کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان شہروں میں کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، میرپور، مظفرآباد ، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یکم اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد پر متعدد پابندیاں عائد کی جائیں گی جبکہ کم ویکسی نیشن والے شہروں اور شہریوں پر زیادہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

واضح رہے کورونا سے نکلنے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسی نیشن ہے، زیادہ ویکسی نیشن والے شہریوں اور شہروں کو ریوارڈ دینے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

The post ملک بھرمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 اموات ہوگی ہیں، این سی اوسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email