عوام کو تین سالوں میں کنگال کر دیا گیا ہے، احمد سلمان بلوچ

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو تین سالوں میں کنگال کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے حکومت کی تین سالہ کارگردگی پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جس مافیا پر ہاتھ ڈالا اسکو امیر ترین کر دیا ہے، عوام کو تین سالوں میں کنگال کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تین سالوں میں چینی 56 روپے اور 102 فیصد مہنگی ہوئی ہے، تین سالوں میں آٹا 360 روپے اور 47 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے مزید کہا ہے کہ تین سالوں میں گھی 160 روپے اور 88 فیصد مہنگا ہوا ہے اور تین سالوں میں روٹی 4 روپے اور 66 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

The post عوام کو تین سالوں میں کنگال کر دیا گیا ہے، احمد سلمان بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email