ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت آگئی؛ حکومت نے اہم اعلان کردیا

ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے حکومت نے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے تاجروں اور ملازمین کو30اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ تمام تاجر اور ملازمین 30اگست تک ویکسین لگوالیں ایسانہ کرنیوالے دکانداروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، ان کی دکانیں سیل کرنے کے علاوہ انہیں بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائینگے۔

اس سلسلے میں دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین کےساتھ ساتھ ماسک کا استعمال بھی لازم کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا کی وبا سے بچنے میں مدد مل سکے۔

 

 

The post ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت آگئی؛ حکومت نے اہم اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email