ملک دشمن عناصر دہشت گردی سے ملک میں معاشی ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں ، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس قسم کی  دہشت گردی کی کارروائیوں سے ملک میں معاشی ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گوادر میں چینی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اللّٰہ جلد صحت یاب فرمائے۔

The post ملک دشمن عناصر دہشت گردی سے ملک میں معاشی ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں ، چوہدری محمد سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email