عبد القیوم نیازی کا ہٹیاں بالا میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ہٹیاں بالا میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے ڈپٹی کمیشنر ہٹیاں بالا اور ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عبد القیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے اس کا امن کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

The post عبد القیوم نیازی کا ہٹیاں بالا میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email