ہانیہ عامر نے بھی کورونا ویکسینیشن کروالی

پاکستان کی حسین اور نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر، اپنے بے باک انداز اور اسٹائل کی وجہ سے کافی زیادہ مشہور ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی ایک تسویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادکارہ ہانیہ عامر کورونا سے لڑنے کے لئے ویکسینیشن لگوا رہی ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مداحوں اور دیگر عوام سے بھی جلد سے جلد کورونا ویکسینیشن کروانے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز پاکستانی فلم جاناں سے کیا۔اس میں اس کے کام کو بے حد سراہا گیا تھا۔

ہانیہ عامر کو گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات میں رہنے کی افواہ تھی لیکن اس نے آئمہ بیگ کے ساتھ براہ راست سیشن میں اس افواہ کی تردید کی۔

The post ہانیہ عامر نے بھی کورونا ویکسینیشن کروالی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email