بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بم دھماکے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریب سے آتے خاندان کو بے رحمی سے نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، معصوم افراد کا لہو بہانے والوں کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، مرحومین کے لئے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

The post بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email