شوکت ترین نے کراچی اسٹاک مینجمنٹ کو کاروباری افراد کو بلاوجہ تنگ کرنے سے روک دیا

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کراچی اسٹاک مینجمنٹ کو کاروباری افراد کو بلاوجہ تنگ کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک مینجمنٹ اور بڑے بروکرز کے درمیان جاری سرد جنگ ختم ہو گئی ہے، کچھ عرصے سے بروکرز بلاجواز نوٹسز پر سخت نالاں تھے۔

ذرائع کے مطابق اسٹاک مانیٹرنگ سیل کی جانب سے متعدد بروکرز کو شئیرز بڑھنے پر نوٹس ملے تھے۔ مارکیٹ میں ہزاروں سرمایہ کار آزادی سے کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایس ای سی پی نے بھی کراچی اسٹاک مینجمنٹ کی طرف سے بلا جواز نوٹسز پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ مارکیٹ میں جب تک ٹھوس ثبوت نہ ہو کسی کو تنگ نہ کریں۔

The post شوکت ترین نے کراچی اسٹاک مینجمنٹ کو کاروباری افراد کو بلاوجہ تنگ کرنے سے روک دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email