یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ریلوے پر سفر کر سکیں گے ، این سی او سی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ریلوے پر سفر کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت  ہوا جس میں ملک اور خاص کر راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔

اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا ،  دوسری ڈوز بروقت لگوانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جانے پر بھی زور دیا گیا۔

The post یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ریلوے پر سفر کر سکیں گے ، این سی او سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email